میں نے اپنا وزن 100 کلو گرام سے 75 کلو گرام کیسے کم کیا؟

 

میں نے 8 مہینے کے کم دورانیہ میں اپنا وزن 100 کلو گرام سے 75 کلو گرام کم کیا۔

یہ تحریر ان لوگوں کے لیے جو سمارٹ و خوبصورت نظر آنا چاہتے ہیں۔ اور اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔



کرونا کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کچھ فراغت مل جاتی تھی۔ ایک دوست رضوان سپورٹس مین تھا اور ایکسرسائز کرنے میں دلچسپی رکھتا تھا۔ اس سے اپنی خوائش کا اظہار کیا اور طے پایا کہ دونوں ھائیکنگ کرنے

 مارگلہ پہاڑیوں کے ٹریکس پر جائیں گے

 مارگلہ پہاڑیوں کے ٹریک 3 کا انتخاب کیا کیونکہ یہ ٹریل باقی راستوں کے مقابلے میں کٹھن تھا۔ یہ ٹریل مونال پر اختتام پزیر ھوتا تھا اور سب سے مزے دار بات یہ کہ  ٹریل دو راستوں پر تقسیم ھوتا تھا ایک فائر لائن جو ڈائریکٹ مونال پر جاتی تھی اور انتہائ کٹھن تھی اور دوسری جو پہاڑی کے ارد گرد رستہ طے کرتے ھوئے مونال جاتی تھی۔ جو اتنی کٹھن نہیں تھی۔ ھائیکنگ کے لیے کم کٹھن راستے کا انتخاب کیا۔ اور وہاں جا کر روز

ھائیکنگ

 کرنا معمول کا حصہ تھا لیکن مونال تک زیادہ راستہ ھونے کی وجہ سے ایک پوائنٹ چھتری پوائنٹ پر رک کر واپسی کا راستہ لیا جاتا۔ رضوان کے مقابلے میں لیٹ چھتری پوائنٹ تک پہنچتا اور اپنی سانسوں سے لڑتے لڑتے اوپر پہچتا۔ واپسی کا راستہ آسان لگتا۔



دو مہینوں کے کٹھن محنت نے وزن کم کیا اور ساتھ ساتھ جسم میں انرجی بھر دی۔ ایک دن آفس جانا ھوا تو وہاں کولیگ نے تبصرہ کیا کہ آپ موٹے ھوگئے ھو۔ یہ دھچکا شدید قسم کا تھا کیونکہ اتنی محنت کے بعد موٹا لگنا شدید ناگوار گزرا۔ شاید جسم کا مجموئ وزن کم ھوا لیکن پیٹ ٹس سے مس نہ ھوا۔ رضوان سے اس بات کا تذکرہ کیا تو اس نے نصحیت کی کہ آپ بغیر ڈائیٹ کو ٹھیک کیے

پیٹ کم نہیں کرسکتے

 اب ڈائیٹ کو کنٹرول کرنا ایک مشکل امر تھا کیونکہ  6 فٹ کے قد کے ساتھ جسم کی ضروریات کا خیال رکھنے کے ساتھ کھانے کے لیے جینے کے نظریے پر قائم تھے۔

جب کے ڈائیٹنگ کا سوچ کر ایک ہی خیال دل میں آتا گھی زیرو

چینی زیرو روٹی زیرو اور صرف چکن، مٹن یا بیف۔

اور مڈل کلاس فیملیز کے لیے روز ایسا کھانا ناممکن تھا۔

خوش قسمتی کئ ایک رشتے دار نے

ایک

Dietitian

کا مشورہ دیا جو ایک پاکستانی نژاد برطانوی خاتون تھی جن کا۔نام

فریحہ جے

( Fareeha Jay)

تھا۔

گھر میں انٹرنیٹ کی سہولت کا فائدے اٹھائے اور یو ٹیوب پر میدم کی وڈیوز دیکھنا شروع کی۔ حیرت انگیز طور پر ورزش کے ساتھ ساتھ ان کے پلین نے جادوئی اثر کیا اور وزن کم ھونا شروع ھو گیا ۔ اور پیٹ کی چربی بھی بظاہر پگھلنے لگی۔ سب سے خوبصورت اس پلین میں بات تھی کہ گھی یا آئیل یا

Fats

کو انہوں نے زیرو نہیں کیا۔اس وجہ سے کھبی کھبی شوربا کھانے کی خواہش پوری کرلیتا.

ناشتے میں دو سلائس بریڈ کے یا ایک گھی کے بغیر روٹی، دو بوائل انڈے اور ساتھ بغیر چینی کے چاہے ساتھ ایک سیب ( سیب ایک سے زیادہ نہیں لینا) 

دوپہر کو ایک روٹی چکن کی تین عدد  بوٹیاں یا 8 چمچے  دال ( ٹیبل سپون) کے۔

شام کو چاہے یا دودھ کا کپ بغیر چینی کے، ساتھ سیب ایک عدد یا کچھ دو ٹیبل اسپون میوہ جات

رات کو ایک عدد روٹی، yogurt کے 4 چمچے۔

اور ساتھ چکن کی بوٹی  یا 8 اسپون دال۔

یاد رہے کہ روٹی کا نعمل البدل 16 ٹیبل اسپون  ابلے ھوئے چاول۔

پورے دن میں گھی یا آئل کا استعمال ضرور کریں۔ لیکن 4 ٹیبل سپون سے زیاد گھی کا استعمال نہ کریں۔

یا کالے ابلے ھوئے چنے میوہ جات کا تھوڑا تھوڑا استعمال بھوک  کو مٹانے کے لیے کریں۔      بھوک لگنے کی صورت میں کچی یا ابلی ھوئ سبزی کھائیں۔ سبزی آپ بغیر گھی یا آئیل کے جتنی مرضی کھائیں۔

انشاللہ اس اس روٹین کو فالو کرکے آپ اپنا۔ وزن گھٹا سکتے ہیں۔۔

نوٹ: بلاگر ڈائیٹیشن نہیں۔ اس لیے تفصیل کے لیے  فریحہ جے میڈم کی وڈیو دیکھیں۔ شوگر و بلد پریشر کے مریض ڈاکٹر سے 

مشورہ کریں۔

تحریر: عمیر فاروق


تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

باننس پر کوائن ٹریڈنگ کا طریقہ

فرقہ واریت اور اس کا حل