باننس پر کوائن ٹریڈنگ کا طریقہ
باننس پر کوائن ٹریڈنگ کا طریقہ
کیا آپ جانتے ہیں کہ آج سے تین سال پہلے آپ نے 10000 روپےکے ڈ اج کوائن خریدے ھوتے تو وہ آج دس لاکھ کے فروخت ھوتے۔کرپٹو کرنسی کا سن کر بہت سارے لوگ دل میں فراڈ کا
کہ کر
اپنے دل کے تجسس کو خاموش کروا دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بہت سارے لوگ دل ہی دل میں افسوس کرتے ہیں کہ کاش آج سے چار سال پہلے Bitcoin لے لیا ھوتا
اور کچھ لوگ دل ہی دل میں امیر ھونے کا خواب دیکھتے ہیں۔
پاکستان میں ایک بڑا فراڈ سامنے آیا جس میں ون کوائن نامی کرپٹو کرنسی نے پیسے ڈبو دیے۔
اب بہت سارے لوگوں کے ذہن میں سوال آتا ہے کہ کیسے کرپٹو کرنسی خریدی جائے اور کیا بٹ کوائن کم پیسوں میں بھی خریدا جاسکتا ہے یا نہیں۔
سب سے پہلے تو بہت سارے لوگوں کی معلومات میں اضافے کے لیے کہ کوائن ایک قسم کے نہیں ھوتے ۔ کوائن کئ نام کے ہیں۔ اور بٹ کوائن بھی ایک کوائن کا نام ہے۔ کچھ کوائن کی قیمت انتہائی کم۔ جیسے shib کوائن کی پچاس پیسے پاکستانی روپے سے بھی کم-
اسی طرح doge کوائن کی قیمت 40 سے 65 روپے کے درمیان ہے۔ کوائن کی قیمت اتار اور چڑھاؤ ھوتی رہتی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ رسکی بزنس ہے یا نہیں۔ جی یہ ایک انتہائی رسکی بزنس ہے ۔ اور اس میں آپ کے پیسے ضائع ھوسکتے ہیں۔ صرف منافع کمانے والوں کی باتوں میں آکر رسک نہ لیں قرض لے کر کرپٹو کا کام کرنا انتہائی بیوقوفی ہے۔ اور اپنی ساری سونگ لگا لینا بھی بیوقوفی ہے۔ کرپٹو کے کام کرتے وقت آپ کو چاہیے کہ اپنی سیونگ کا صرف 20 فیصد لگائیں اور تیار رہیں کہ ہوسکتا ہے سارے پیسے ڈوب جائیں۔
کوائن خریدنے کے لیے ایکسچینج استعمال کی جاتی ہیں جن کی اپلیکیشن گوگل پلے میں موجود ھوتی ہیں۔ دنیا میں پہلے نمبر پر ایکسچینج باننس BINANCE اپلیکیشن ہے۔
جہاں سے کوئ بھی شخص کوائن خرید سکتا ہے۔ لیکن باننس میں کوائن خریدنے کے لیے کوائن کی ہی ضرورت ھوتی ہے۔ باننس پرکوائن خریدنے سے پہلے آپ کو مستحکم قیمت والا کوائن خریدنا ھوتا ہے جس کا نام یو اسی ڈی ٹی (USDT) ھوتا ہے۔ اس کوائن کی قیمت ڈالر جتنی ھوتی ہے۔ یو اس ڈی ٹی کوائن خریدنے کے لیے آپ کو بروکر سے رابطہ کرنا ھوتا ہے۔
باننس میں P2P کے نام سے ایک بٹن موجود ھوتا ہے جس پر کلک کرکے آپ بروکر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ یو اسی ڈی ٹی خریدنے کے لیے آپ کو ایک اچھی ریٹنگ والے بروکر سے رابطہ کرنا چاہیے جس کے ٹریڈ کی تعداد 100 سے زیادہ ھو اور ریٹنگ 90 فیصد سے زیادہ ھو۔ عام طور پر بروکر یو ایس ڈی ٹی کی اصل قیمت سے زیادہ پیسے لیتا ہے۔ پیسے بھجوانے کے بعد رسید کوائن بیچنے والے کو بھجوائی ھوتی ہے جو کوائن رسید دیکھنے کے بعد بھجواتا ہے۔ اس کو مزید جاننے کے لیے یو ٹیوب پر وڈیو موجود ہیں۔ آپ کوائن خرید کر اپنی مرضی کا کوائن خرید سکتے ہیں۔ اس وقت بٹ کوائن کی قیمت 50 لاکھ سے زائد ہے لیکن اس کے باوجود آپ 10 یو ایس ڈی ٹی سے بٹ کوائن خرید سکتے ہیں۔ یا عام الفاظ میں سمجھیں کہ آپ بٹ کوائن کے چند پیسے خرید سکتے ہیں۔ کیونکہ ایک بٹ کوائن انتہائ مہنگا ہے۔
میری حقیر رائے کے مطابق کرپٹو کرنسی آہستہ آہستہ فاننشل سسٹم کو کور کرلی گی۔
نوٹ: لکھاری فنانشل ایڈوائزر نہیں اور نہ ہی اسلامی اسکالر
اس کے اسلامی و غیر اسلامی ھونے پر خود تحقیق کریں اور خود ریسرچ کرکے انویسٹ کریں۔ لکھاری ہر گز نقصان کا زمہ دار نہیں
تحریر: عمیر فاروق
وٹس ایپ : 923365220342+

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں